تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر شہروں سے متعلق تھریٹ الرٹس جھُوٹ ہیں ،آئی ایس پی آر کی وضاحت

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کسی بھی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کرنے کی تردید کی اور کہا کہ کسی شہر سے متعلق کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا، اس طرح کا پروپیگنڈا خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں اور تصدیق شدہ خبر کے لیے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain