تازہ تر ین

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو ن لیگ کا سر براہ بنانے کی تیاری

لاہور(خبر نگار)مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو سیاست میں لانے اور پھر مسلم لیگ ن کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا پارٹی سے اثر ختم کرنے کے لیے حسن اور حسین نواز نے بھی اپنے بھانجے
کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کے قریبی لوگوں کا ماننا ہے کہ 13 جولائی کو شہباز شریف کو ریلی کی قیادت کرتے ہوئے لاہور ائیر پورٹ پہنچنا چاہئیے تھا۔نواز شریف اور مریم نواز کو یہ خدشہ بھی درپیش ہے کہ ان کے جیل میں ہونے کی وجہ سے پارٹی پالیسی پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت ان کے ہم خیال لوگوں کا غلبہ ہو گیا ہے لہٰذا اس کے توڑ کے لیے مریم نواز نے اپنے صاحبزادے جنید صفدر کو میدان میں ا±تار دیا ہے۔لندن میں موجود کچھ ذرائع نے بتایا کہ برطانوی یونیورسٹی میں زیر تعلیم جنید صفدر کی ستمبر تک چ±ھٹیاں ہیں لہٰذا پاکستان آ کر سیاست میں ڈیبیو کرنے سے ان کی تعلیم ہرگز متاثر نہیں ہوگی ، جنید صفدر اپنے دونوں ماموو¿ں حسن اور حسین نواز کے مشورے پر ہی پاکستان پہنچے ہیں۔اور پاکستان آمد پر انہیں مریم نواز کے کیمپ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنید صفدر کی لاہور آمد پر لیگی کارکنان نے ان کا پ±ر تپاک استقبال کیا۔نواز شریف ہم خیال لیگی رہنماو¿ں کا خیال ہے کہ الیکشن سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو زیادہ ریلیف ملنے کا بظاہر کوئی امکان نہیں ہے اسی لیے جنید صفدر کے ذریعے مو¿ثر انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل لیگی رہنماو¿ں کا خیال تھا کہ وہ نواز شریف اور مریم نواز کے جیل میں ہونے کی وجہ سے بھرپور انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں سب سے زیادہ پریشانی اپنے قابل اعتماد لوگوں سے رابطے منقطع ہونے پر ہے،جنید صفدر کو لندن سے ب±لوانے کا مقصد یہی ہے کہ وہ اپنے نانا اور والدہ سے گائیڈ لائن لے کر سوشل میڈیا ٹیم اور پارٹی کے دیگر امور چلائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی لاہور میں استقبالی ریلی سے متعلق ہفتے کی شب ملاقات میں جائزہ لیا جس کے بعد ہی جنید صفدر کو پاکستان ب±لانے کا فیصلہ کیاگیا۔ جنید صفدر کو مریم نواز کا پیغام ان کی صاحبزادی مہر النسا اور داماد راحیل منیر کے ذریعے لندن پہنچایا گیا۔ لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ترقی کے بیانیے اور مستقبل کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی اور نواز شریف کے ”ووٹ کو عزت دو” کے بیانئے میں اب بھی فرق موجود ہے۔اس فرق کو اختلاف کہنا نا مناسب ہو گا البتہ یہ محض حکمت عملی کا اتفاق ہے۔ تاہم اب جنید صفدر ”ووٹ کو عزت دو” کی تحریک میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس حوالے سے مریم اورنگزیب ، جو مریم نواز کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں، گذشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ ووٹ کو عزت دو تحریک اب نئے سرے سے شروع ہو گی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کے لاہور ائیر پورٹ پر ہونے والے استقبال نے کئی ن لیگی رہنماو¿ں کو حیران کر دیا ہے لیکن ان کے استقبال سے ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ اب نواز شریف کی خاندانی سیاست آگے بڑھے گی اور ان کے بیانیے کو ان کی تیسری نسل آگے بڑھائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain