تازہ تر ین

پاک زمبابوے چوتھا ون ڈے معرکہ آج

بلاوایو(آئی این پی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5میچز پر مشتمل ون ڈے سیریزکا چوتھا میچ (آج)جمعہ کو کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق 12:15بجے شروع ہوگا ۔ فتوحات کی ہیٹ ٹرک اور سال کی پہلی ون ڈے سیریز جیتنے پرشاہینوں کا مورال بلند ہے، نظریں کلین سوئپ پرمرکوزکرلیں۔زمبابوے کے خلاف چوتھے میچ سے قبل پاکستانی پلیئرز نے بولاوایو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔سیریزنام کرنے کے بعد آج کے میچ میں محمدنوازکوبھی موقع ملنے کاامکان ہے۔5 میچز کی سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، کوئینز سپورٹس کلب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، امام الحق، آصف علی، محمد نواز اور حسن علی نے غیر رسمی پریکٹس سیشن میں شرکت کی اور نیٹ پر بولنگ بیٹنگ پریکٹس کی۔ دیگر پلیئرز آرام کرنے کو ترجیح دی۔پاک زمبابوے ون ڈے سیریزمیں زمبابوے پردھاک بٹھانے کیلئے شاہین پھراونچی اڑان بھرنے کوتیارہیں۔چوتھا ون ڈے بھی(آج)جمعہ کو بلاوایومیں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کو سیریزمیں تین صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،کھلاڑیوں کی نظریں انفرادی اورٹیم رینکنگ میں بہتری پرلگی ہیں۔پاکستان نے پہلا میچ 201رنز، دوسرا 9وکٹوں سے جیتااورتیسرے میچ میں زمبابوے کوصرف 67رنزپرآوٹ کرکے ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی۔قومی کپتان سرفرازاحمد نے بھی تیسرے میچ کے بعد پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیاتھا،حارث سہیل بیٹی کی بیماری پر پہلے ہی دورہ زمبابوے چھوڑ کر وطن واپس آگئے ۔جبکہ محمدنوازکوابھی تک کسی میچ میں آزمایانہیں گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain