تازہ تر ین

کرینہ کپور7 سال بعد شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور 7 سال بعد فلم ’سیلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان اور کنگ خان کے درمیان 6 سال قبل فلم ”را ون“ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں نے 7 سال تک کوئی بھی پروجیکٹ ساتھ نہیں کیا۔کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے اسٹور کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی لیکن اب کافی سالوں بعد دونوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے اور وہ ایک ساتھ کام کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، دونوں 7 سال بعد فلم ’سیلوٹ ‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain