تازہ تر ین

جھانوی کی ” دھڑک“ سنسر بورڈ سے پاس ‘ آج ریلیز ہو گی

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ جھانوی کپور اور ایشان کھتر کی رومانٹک فلم ” دھڑک“ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا،آج پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنے گی۔ڈائریکٹر شاشانک کائیتن کی زیر ہدایت بننے والی فلم قدامت پسندی اور آنر کلنگ جیسے مسائل کا احاطہ کرتی ہے ۔بالی وڈ کے معروف پروڈکشن ہاﺅس دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے تیار ہونے والی نئی رومانوی کامیڈی فلم ” دھڑک “ کو پاکستان میں نمائش کیلئے پنجاب فلم سنسر بورڈ نے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے ۔ فلم کا سنسر شو گذشتہ روز لاہور میں ہوا ، شو میں شامل اراکین نے بغیر کسی اعتراض کے فلم کو عام نمائش کی اجازت دے دی ۔ ڈائریکٹر شاشانک کائیتن کی زیر ہدایت بننے والی فلم”دھڑک “ مراٹھی زبان کی سپر ہٹ رومانوی فلم”سائرات“ کا ری میک ہے جو کالج میں زیر تعلیم دو مختلف ذاتوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کی محبت پر مبنی ہے ۔ فلم ترقی پذیر معاشروں میں پائے جانے والی قدامت پسندی اوربرادری ازم کے باعث پیش آنے والے مسائل بالخصوص آنر کلنگ پربھی روشنی ڈالتی ہے ۔ فلم کی لیڈ کاسٹ لیجنڈ فنکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشا ن کھتر شامل ہیں جن کی بے مثال اداکاری نے فلم کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ” دھڑک “کی کامیابی سے بالی وڈ کی کہکشاں میں دو نئے سٹار فنکاروں کا اضافہ ہوجائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain