ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی فلم ”بھارت “ میں اپنے کردار کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر کی نئی فلم ”بھارت“ کی عکسبندی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں اداکارہ دیشا پتانی نے فلم میں اپنے کردار کی تیاریوں کے دوران بنائی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، فلم میں دیشا پتانی اداکار سلمان خان کی بہن کا کردار ادا کریں گی جو سرکس میں کام کرتی ہے۔، فلم میں سلمان خان فلم”’ میں نے پیار کیا“ کے حلیے میں دکھائی دیں گے جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ پرینکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی، فلم کی عکسبندی ابوظہبی،، سپین، پنجاب اور نئی دہلی میں کی جائے گی جو آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔






































