ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلمساز پراکاش جھا کی فلم میں اداکارسدھارتھ ملہوترا کے ساتھ مرکزی کردار کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں فلمساز پراکاش جھا نے اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کیا ‘جس پر کترینہ کیف نے اس حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی کسی فلم کی پیشکش نہیں کی گئی ‘لہذا فلمساز پرکاش جھا کے ساتھ فلم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ کترینہ کیف ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو“ میں دکھائی دیں گی۔






































