تازہ تر ین

مقابلہ نواز کے پیچھے کھڑی عالمی اسٹیبلشمنٹ سے ہے : عمران خان

لاہور‘کرک‘ بنوں (نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف سن لو! میرا مقابلہ تم جیسے مافیا سے ہے ،میرا مقابلہ ایک چور کے پیچھے کھڑی انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کےساتھ ہے، شریف خاندان 300 ارب روپے چوری کر کے مظلوم بن رہا ہے، اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے،شہباز شریف کے چہرے پر خوف دیکھ رہا ہوں، لگتا ہے خواب میں بھی شہباز شریف کو میں نظر آتا ہوں۔کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ نواز شریف اور ان کے پیچھے کھڑی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے ہے، یہ لوگ 300 ارب روپے چوری کر کے یہ لوگ مظلوم بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے چہرے پر خوف دیکھ رہا ہوں، لگتا ہے خواب میں بھی شہباز شریف کو میں نظر آتا ہوں۔عمران خان کا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پکارتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا مقابلہ تم جیسے مافیا کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ نواز شریف کے پیچھے کھڑی انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ نیا معاہدہ عمرانی ہونا چاہیے، عمرانی معاہدہ کے نام سے نیا گیم کھیلا جا رہا ہے اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت میثاق جمہوریت کا ہی تحفہ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے، ناظم کے براہ راست انتخابات کرائیں گے اور بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو سہولیات دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لندن کا میئر بھی براہ راست منتخب ہوتا ہے، رکن صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کا کام ترقیاتی کام نہیں ہوتا بلکہ ان کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کا کام قانون سازی ہوتا ہے اور کرپشن ہوتی ہی اس وقت ہے جب ترقیاتی فنڈ اراکین اسمبلی کو ملتا ہے، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے وہ لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے نیب کو مضبوط کریں گے اور نیب کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں پیسہ چلتا ہے ، ہم نیا نظام لائیں گے ، ، ممبر پارلیمنٹ کا کام ڈویلپمنٹ نہیں ہے ، جب ممبر پارلیمنٹ کو فنڈ ملتے ہیں تو کرپشن شروع ہوتی ہے ،ہم نیب کو مضبوط کریں گے اور نیب کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے ، سب سے پہلے احتساب مجھ سے اور میرے وزیروں سے شروع ہوگا ۔ ہفتہ کو کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں پیسہ چلتا ہے ، لوگ پیسے دیکر ناظم بن جاتے ہیں ، جو آدمی پیسہ دے کر ناظم بنتا ہے وہ چوری کر کے عوام سے پیسہ بنائے گا ، ہم نیا نظام لائیں گے ، ہم ناظم کےلئے پورے ضلع میں ڈائریکٹ الیکشن کروائیں گے ، ہم تجربہ کار شخص کو ضلع ناظم بنائیں گے ، ضلع ناظم اپنے ساتھ ٹیکنو کریٹ کی پوری ٹیم بنائے گا ، یہ ٹیم علاقہ کے مسائل دکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کرک کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے ، پانی کا مسئلہ سیاستدان حل نہیں کریں گے بلکہ ٹیکنو کریٹ عوام کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے کہ کرک کی ضروریات کیا ہیں ، ممبر پارلیمنٹ کا کام ڈویلپمنٹ نہیں ہے ، جب ممبر پارلیمنٹ کو فنڈ ملتے ہیں تو کرپشن شروع ہوتی ہے ، ممبر پارلیمنٹ کا کام قانون ساازی ہے ، ہم بلدیاتی اداروں کے ذریعے ترقیاتی کام کروائیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ چوری ہوجات ہے ، ہم نیب کو مضبوط کریں گے اور نیب کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے ، سب سے پہلے احتساب مجھ سے اور میرے وزیروں سے شروع ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنی سیاہ کاریوں کے باعث الیکشن میں شکست ہوئی، اسٹیٹس کو کی جماعتوں نے نوشتہ دیوار پڑھ کر ہی دھاندلی کا شور شروع کر دیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نون لیگ اور مخصوص عناصر فوج کو انتخابات میں گھسیٹ رہے ہیں، الیکشن میں بڑا مقابلہ تحریک انصاف اور نون لیگ کے درمیان ہوگا، تحریک انصاف کی محنت کا مقصد پاکستان کو زوال سے نکال کر عروج کی طرف لے جانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاناما مقدمے نے عوام میں کرپشن کیخلاف بے پناہ شعور اجاگر کیا، آج قوم کا بچہ بچہ سمجھ چکا ہے کہ کرپشن کیسے ان کی زندگیاں متاثر کرتی ہے، قوم جان گئی ہے کہ کرپشن کے ہوتے ہوئے انسانوں کی ترقی کیلئے وسائل دستیاب نہیں ہوں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں اصلاحات کیلئے واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ نہایت اہم ہے۔ شریفوں کی نون لیگ اور آصف زرداری کی پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف کا اتحاد ممکن نہیں، اگر تحریک انصاف نے دونوں جماعتوں سے ہاتھ ملا لیا تو پھر ساری جدوجہد اور اقتدار میں آنے کا مقصد فوت ہو جائے گا۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تازہ خبر آئی ہے۔ ایک اور لیگی اڈیالہ جیل جا رہا ہے۔ عدالت نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ حنیف عباسی سات سال پہلے منشیات بیچتا ہوا پکڑا گیا۔ اب اڈیالہ جیل جا رہا ہے۔ آج ہماری عدلیہ طاقتور اور حقیقی معنوں میں آزاد ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بعد اب چھوٹوں کی باری ہے۔ اسحاق ڈار مفرور اور خواجہ سعد رفیق نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث ہیں۔ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain