تازہ تر ین

تحریک انصاف 110پیپلز پارٹی 55ن لیگ45نشستیں لیں گی

لاہور(احسان ناز )25جولائی 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ، اور 100اور110کے درمیان قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، مسلم لیگ ن 40سے 45 سٹیوں کے درمیان معرکہ کا حصہ بنے گی ، جبکہ پیلز پارٹی سندھ سے کلین سویپ کرے گی ، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ ، بلوچستان اور خیبر پخونخوا سے 50 سے 55 کے قریب قومی اسمبلی کی سیٹ حاصل کرسکیں گی ، اسطرح پیپلز پارٹی 2013الیکشن سے زیادہ قومی اسمبلی سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی، اورصوبہ سندھ میں سمپل مجارٹی کے ساتھ حکومت بنائے گی ، تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی ہوگی ، جبکہ پنجاب خیبر پتنخواں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا مقابلہ ہوگااو ر آخر جیت تحریک ا نصاف کی ہوگی، اسطرح مسلم لیگ ن کے امید وار جو بھی خیبر پختنوں میں مسلم لیگ ن کے زیاددہ امید وار چند سو ووٹو ں کی کمی کی بنیاد پر ہار جائیں گے ۔پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ جی ڈی اے ، کراچی اورحیدر آباد میں ایم کیوایم اور پی ایس پی سے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، جبکہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای لیاری سے قومی اسمبلی کا الیکشن جیت جائیں گے، پنجاب اور جنوب پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں مقابلہ ہوگا جبکہ تحریک لبیک جوکہ پاکستان کی سیا ست میںتیسری قوت بن کر ابھر ی ہے، اس جماعت کا ہر حلقہ میں ووٹ بینک موجود ہے لیکن اکثریتی نہ ہے،یہ ممکن ہے کہ جنوبی پنجاب کے ہر حلقے میں ان کے دس سے ، پندرہ ہزار ووٹ موجو د ہوں گے، سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے نے توقع کی ہے یہ جماعت کم از کم 10سیٹس حاصل کرے گی، جبکہ جیب کے نشان کے بارے میں بحث کی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے کیلئے آئندہ دیگر چھوٹی جماعتوں کو ساتھ مل کر نا پڑے گا،متحدہ مجلس عمل کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ دس سے بارہ سیٹیں حاصل کرنے کیلئے جہدوجہد کرہی ہے، خاص کرکے بلوچستان میں عبدالقدوس بزنیجواور چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی گروپ کے جیتنے میں ان کا ساتھ دے سکتے ہیں ۔سیاستدانوں کی تجزیوں کے مطابق اگر مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی سے اس چال چلتے ہوئے اور عمران کو چلتا کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں بیٹھ جانے میں اور چھوٹی جماعتوں اور آزاد ارکان پر انوسمنٹ کر دیتے ہیں تو عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوگاجبکہ مسلم لیگ ق تو ان کے ساتھ ہوگی کیونکہ الیکشن امیں سیٹ یڈجسمنٹ والوں میں پرویز الی ، اعجاز الحق ، شیخ رشید اور دیگر لوگ شامل ہیں جن کے مقابلے میں تحریک انصاف نے اپنا امیدوار نہیں دیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain