تازہ تر ین

نواز شریف مریم کو بکرے کا گوشت اور دیسی مرغی کا سالن دیا گیا

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایک ہفتے سے زائد ہو گیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز سے جمعرات کو شریف خاندان کے افراد اور لیگی رہنماو¿ں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے جیل میں سہولیات کی عدم موجودگی کی شکایت تو کی لیکن ساتھ ہی رفقا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سہولیات یا مراعات کا مطالبہ نہ کریں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے رفقا کو اس بات کی سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ جیل حکام سے ا±ن کے اور مریم نواز کے لیے جیل میں کسی قسم کی بھی سہولتوں یا مراعات کا مطالبہ نہ کریں۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ جیل مینوئیل کے مطابق جو ہمارا استحقاق ہے ہمیں اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہیئے۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید بھی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ نواز شریف کو مریم نواز سے رابطوں کی اجازت ہے اور وہ شام کو چہل قدمی بھی ایک ساتھ ہی کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بہتر کلاس کی ہر سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ انہیں اپنے خرچ پر جیل میں کھانا کھانے کی سہولت بھی ہے۔ مریم نواز اتنے روز گزر جانے کے باوجود اڈیالہ جیل کے ماحول میں خود کو ڈھال نہیں پائیں۔ انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی س±تھرائی سے متعلق شکایات بھی کیں جبکہ وہ جیل میں بنے کھانے سے بھی ہر ممکن حد تک اجتناب کررہی ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی جیل کا کھانا بھجوایا جاتا ہے جسے وہ واپس کر دیتے ہیں۔جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے جیل کے کچن سے ان کے اپنے خرچ پر بکرے کا گوشت اور دیسی مرغی کا سالن تیار کیا جاتا ہے جبکہ نواز شریف کے لیے جیل کے کچن میں تیار کی ہوئی روٹی ہی بھجوائی جاتی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تاحال نواز شریف کو بہتر کلاس کی سہولیات کے علاوہ کوئی غیر معمولی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain