ممبئی(شوبزڈیسک) متاثر کن ریٹنگ نہ دینے پر سلمان خان کے شو ”دس کا دم“ کے نام اور دن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطا بق سلمان خان کا شو ’دس کا دم‘ رواں سال جون میں شروع ہوا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ شو ناظرین میں بہت مقبول ہوگا تاہم ایسا نہیں ہوا اور چینل انتظامیہ نے جتنی ریٹنگ کی امید لگائی تھی وہ نہ مل سکی یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے شو کا نام ’دس کا دم‘ کے بجائے ’دس کا دم دار ویک اینڈ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب پیر، منگل کے بجائے ویک اینڈ میں رات ساڑھے 9 بچے آن ایئر ہوگا۔






































