تازہ تر ین

میں نے خود کوہمیشہ عریانی اور فحاشی سے دور رکھا : افتخار ٹھاکر

لاہور(شوبزڈیسک) سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہر شعبہ میں لوگوں کو شعور آ رہا ہے جس کی وجہ سے تبدیلی بھی ممکن ہو رہی ہے‘ اسٹیج کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے خود کو عریانی اور فحاشی سے دور رکھا ہے۔ اور میری صرف یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے دیکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح فراہم کروں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عوام جس طرح مہنگائی‘ بیروزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے پریشان ہے اگر ان کو خوشیاں نہ دی جائیں تو نہ جانے لوگ اپنے ساتھ کیا کیا کر لیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain