تازہ تر ین

پڑوسی ملک پاکستانی فلموں کی کامیابی سے پریشان ہے:مومل شیخ

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وماڈل مومل شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک سمیت بہت سے ممالک کی فلم انڈسٹریاں پریشان ہونے لگی ہیں۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مومل شیخ نے کہا کہ اگرہم اپنے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کی بات کریں توان کی فلموں میں سب سے اہم رول بیرون ممالک خوبصورت لوکیشنز نے ادا کیا تھا۔ یورپ، افریقہ، امریکہ، کینیڈا اورمڈل ایسٹ سمیت دیگرممالک کی خوبصورت اورحیرت انگیز لوکیشنز پرجب گیت اورسین فلمائے گئے توشائقین کوبہت کچھ نیا دیکھنے کوملا۔اداکارہ نے کہاکہ اس سفرپرپاکستان فلم انڈسٹری توخاصا پیچھے ہے لیکن جس انداز سے اس سفر کا اب نوجوان فلم میکرز نے آغازکیا ہے، اس کودیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہمارا مستقبل بہت روشن ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستانی فلم نے ترقی کی راہ پردیرسے قدم رکھا ہے ۔لیکن جس تیزی سے یہ لوگ آگے بڑھ رہے ہیں، اس کودیکھتے ہوئے ہمارے پڑوسی ملک سمیت بہت سے ممالک کی فلم انڈسٹریاں پریشان ہونے لگی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain