تازہ تر ین

الیکشن 2018انتہابی مہم 3امیدواروں سمیت 185افراد کی جانوں کا نذرانہ کے ساتھ اختتام کو پہنچی

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف تابڑ توڑ آپریشنز اور کارروائیوں سے امن و امان کی مجموعی صورتحال بہت بہتر ہوئی لیکن رواں سال کی انتخابی مہم کے ایک ماہ کے دوران دو صوبوں میں خودکش حملوں، بم دھماکوں اور فائرنگ سمیت 13 پرتشدد کارروائیوں میں 3 امیدواروں سمیت لگ بھگ 185 افراد جاں بحق جبکہ 350 زخمی ہوئے۔تاہم اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت پنجاب اور سندھ محفوظ رہے۔واضح رہے کہ سال 2013 کی انتخابی مہم کے ایک ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں، خودکش حملوں اور دہشت گردی کے 100 سے زائد بڑے واقعات میں 300 سے زائد شہری جاں بحق جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔مستونگ میں خودکش دھماکا، بی اے پی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 128 سے زائد افراد شہید رواں سال کی انتخابی مہم کا سب سے دلخراش واقعہ 14 جولائی کو پیش آیا، جب بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 35 میں مستونگ کے نواحی علاقے درین گڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی کے انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش حملے میں اب تک 154 افراد جاں بحق جبکہ 200 زخمیوں میں سے بیشتر ابھی بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔10 سال کے دوران کسی انتخابی جلسے میں اپنی نوعیت کا یہ بڑا خودکش بم دھماکا تھا۔10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بشیر بلور کے انتخابی جلسے میں خودکش بم دھماکے میں ہارون بلور سمیت مجموعی طور پر 22 افراد جاں بحق جبکہ 65 زخمی ہوئے۔22 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے نوری دربار کے قریب انتخابی مہم کے دوران کلاچی سے پی کے 99 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اور سابق صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور کو خودکش حملے میں دو ساتھیوں سمیت شہید کردیا گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔اسی روز بنوں میں این اے 35 اور پی کے 90 سے متحدہ مجلس عمل کے ا±میدوار اکرم خان درانی پر بسیہ خیل میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ماضی قریب میں ان پر یہ چھٹا حملہ تھا جس میں وہ محفوظ رہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain