ممبئی (شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈکون کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساﺅ میوزیم میں نصب کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ لندن اور نئی دہلی کے مادام تساو میوزیم میں بھارت کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون کا مومی مجسمہ نصب کیا جائیگااور مجسمہ کی تیاری کیلئے دیپکا اس وقت لندن میں ہی موجود ہیں جہاں مادام تساﺅ میوزیم کی ٹیم نے دیپکا سے ملاقات کی اور مجسمہ کے حوالے سے پیمائش بھی لی جبکہ ایک انٹرویو میں دپیکا نے مومی مجسمہ کے حوالے سے خوشی کا اظہار بھی کیاہے ۔ واضح رہے دپیکا ان بالی ووڈ اداکاروں میں شامل ہو رہی ہیں جنکا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساﺅ کی زینت ہے ۔ اس سے قبل امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رخ خان، ہریتک روشن، ایشوریہ رائے، کترینہ کیف اور مادھوری ڈکشٹ کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساو میوزیم میں نصب ہے۔






































