تازہ تر ین

حریم فاروق کینیڈا ایوارڈ تقریب میں پرفارمنس کیلئے تیار

لاہور( شوبزڈیسک) بیک وقت کئی صلاحیتوں کی حامل اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے ایوارڈز کی تقریب میں پرفارمنس دینے کے لیے تیاریاںمکمل کرلیں ، 28جولائی کو کنیڈا میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں میزبانی کے ساتھ پرفارمنس بھی دیں گی، یاد رہے کہ وہ باصلاحیت اداکارہ اور پرڈیوسر کی کسی بھی ایوارڈ شو میں یہ پہلی پرفارمنس ہوگی ا س سے قبل وہ 2017میں شارجہ میںہونے والے ٹی ٹوئنٹی لیگ کی اوپننگ سیریمونی میں علی رحمان خان کے ساتھ شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔ ہم ایوارڈ کی تقریب میں حریم فاروق کو باقاعدہ میزبانی کے فرائض سونپے گئے ہیں، جبکہ اس تقریب کی ابتدا میں وہ اپنی ہی پیش کردہ بلاک بسٹر فلم “پرچی”کے سپر ہٹ نمبر “بلو ہے”پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر شائقین کوگرمائیں گی۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ حریم فاروق کسی ایوارڈ تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گی ، بلکہ وہ مسلسل دوسرے سال اس تقریب میں میز بانی کے فرائض انجام دینے جارہی ہیں، جبکہ یہ پہلا موقع تھا کہ رواں سال کے اوائل میں کسی پاکستانی اداکارہ نے دبئی میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے ہوں۔ اس موقع پر اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا کہ رواں سال یہ میرا کنیڈا کا تیسرا دورہ ہے ،میرے اس سے قبل دورے کی خاص بات کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات تھی، میرے تیسرے دورے کا مقصدہم ٹی وی ایوارڈ ز کے ذریعے کنیڈا میںرہنے والے مداحوں کومحظوظ کرنا اور انہیں معیاری تفریح فراہم کرنا ہے۔حریم فاروق اپنی شاندار اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کے دل ، دیاردل، فلم دوبارہ پھر سے، اور پرچی جیسے شاہکاروں سے جیت چکی ہیں، اور آج کل وہ اپنے مداحوں کے دلوں پر “میں خیال ہوں کسی اور کا “کے ذریعے راج کررہی ہیں، جو کہ ہر اتوار کی رات 8بجے ہم ٹی وی سے نشر کیا جارہاہے۔

 

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain