تازہ تر ین

احمد شہزاد کے پاس کل تک جواب دینے کی ڈیڈ لائن

لاہور(آئی این پی)الیکشن کے بعد احمدشہزاد کو اپنے راستے کا انتخاب کرنا ہوگا۔احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل رواں سال 3مئی کو فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، نتیجہ مثبت آنے پر ریویو بورڈ نے بھی تصدیق کردی کہ اوپنر نے ممنوعہ دوا کا استعمال کیا، پی سی بی نے انھیں10جولائی کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کرکے جواب طلب کرلیا تھا۔طریقہ کار کے مطابق احمد شہزاد کو بی سیمپل کا ٹیسٹ کرانے کیلیے18جولائی تک بورڈ سے رجوع کرنا تھا لیکن انھوں نے اس حوالے سے رابطہ نہیں کیا۔یاد رہے کہ ڈوپنگ کیسز میں ہرکھلاڑی کے2 یورین سیمپل لیے جاتے ہیں، اگر وہ چیلنج کرے تب ہی بی سیمپل ٹیسٹ کیلیے بھجوایا جاتا ہے، اوپنر نے ایسا کرنے سے گریز کیا۔ گرفت میں آنے کیلیے دوسرا موقع یہ ہوتا ہے کہ وہ الزام کو چیلنج کردے، احمد شہزاد کے پاس جمعہ 27جولائی تک کی ڈیڈ لائن ہے۔ذرائع کے مطابق اوپنر اپنے دفاع میں کیس لڑنے کے لیے تیار ہیں، اگر وہ اپنی صفائی پیش نہ کرسکے تو زیادہ سزا ہوگی، پی سی بی اینٹی ڈوپنگ قواعد کے تحت انھیں کم ازکم 2سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اگر وہ یاسر شاہ کی طرح اپنا جرم تسلیم کرلیں اوران کو معاف کرنے کی معقول وجہ بھی ہوتو کم سزا پر جان چھوٹ سکتی ہے،لیگ اسپنر نے اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوا غلطی سے استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا،ان کو صرف3ماہ کے لیے کرکٹ سے دوری برداشت کرنا پڑی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain