تازہ تر ین

پی ایس ایل میچزپنڈی سٹیڈیم میں بھی کرنے کا پلان

لاہور(نیوزایجنسیاں) پی سی بی نے پی ایس ایل کے میچز کی ملک میں توسیع کے حوالے سے پنڈی سٹیڈیم کو مرکز نگاہ بنالیا ہے جو لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے بعد تیسرا اہم ترین وینیو بن جائے گا جہاں پاکستان سپر لیگ کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔پی سی بی حکام سٹیڈیم میں نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے پلاننگ کر رہے ہیں جو چھ ماہ کی مختصر مدت میں تیار ہو جائیگی۔ پی سی بی آفیشل کے مطابق پنڈی سٹیڈیم کی تعمیرڈومیسٹک ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے جسے 1992 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسی سال یہاں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیلا گیا۔واضح رہے کہ 25 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش والے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اولین ٹیسٹ 1993 میں کھیلا گیا تھا۔واضح رہے کہپی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں آ ئند ہ مالی سال 2018-2019 کیلئے چھ ارب چالیس کروڑ کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی تھی۔ بجٹ میں آمدن کا ٹارگٹ چھ ارب چالیس کروڑ اور اخراجات کا تخمینہ پانچ ارب ستر کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اس میں پی ایس ایل کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔رواں مالی سال آمدن میں 133فی صد اضافہ کی توقع ہے۔بجٹ میں سے پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ پر 91 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کرے گا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 89فیصد زیادہ ہے۔کر کٹ انفراسٹرکچر پر دو ارب 66کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 2019کا بجٹ اس کے رائٹس کو حتمی شکل دینے کے بعد تیسرے کوارٹر میں منظور کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران پی سی بی کا پا نچ سالہ سٹریٹجک پلان بھی زیر بحث آیا اور ممبران نے اس کے بارے میں اپنی آرا دیں۔چیئرمین پی سی بی کی عدم موجودگی میں منصور مسعود آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایشیا کپ کو بھارت سے یو اے ای منتقل کرنے کے بارے میں پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain