تازہ تر ین

پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں،صبا قمر

اسلام آباد (شوبزڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے ۔ وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اپنے فنی کیریئر میں جتنا بھی کام کیا عزت و احترام کے ساتھ کیا ہے جو میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے ۔ صبا قمر کا مزید کہناتھاکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اور اندازہ ہوا کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain