لاہور(شوبز ڈیسک) الیکشن 2018کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنے پسند کے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ایسے میں اداکار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور اپنا قومی فریضہ نبھا رہے ہیں۔ اداکارہ ماورہ حسین اور ان کی بڑی بہن عروہ حسین کا ووٹ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے جس کی وجہ سے وہ خصوصی طور پر کراچی سے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد پہنچیں ، دونوں بہنوں نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ عروہ حسین کے شوہر فرحان سعید نے بھی ووٹ دیا۔ اداکارواسع چوہدری کینیڈا میں موجود تھے اور14گھنٹے کی فلائٹ لے کر خصوصی طور پر پاکستان پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اداکاروں اور گلوکاروں کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔نیلم منیر، ثنا جاوید، سونیاحسین،ثمینہ پیرزادہ،منشاپاشا،فیشن ڈیزائنر ماریہ بی،ماڈل آمنہ بابر،گلوکارہ نتاشہ علی،بلال عباس خان،بلال خان،معمر رانا اور ان کی اہلیہ نے ووٹ کاسٹ کیا۔






































