تازہ تر ین

یو رپی یونین نے بھی الیکشن کی شفافیت پر کیا بیان جاری کیا بڑا اعلان آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات میں ہار جانے والی لگ بھگ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی الیکشن کی نگرانی کرنے کے لیے آئے یورپی یونین الیکشن آبزوریشن مشن نے انتخابات کے شفاف اور اطمینان بخش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ مشن کے سربراہ مائیکل گیلر کا کہنا تھا کہ ’’دہشت گردی کے چند واقعات کے علاوہ انتخابات کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش رہی اور شفافیت کی صورتحال 2013ء کے انتخابات سے بہتر تھی۔‘‘صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل گیلر نے مزید بتایا کہ ’’ہمارے مبصرین نے 87حلقوں کے 300پولنگ سٹیشنز کے دورے کیے اور میں نے ذاتی طور پر چار پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ اگرچہ ہم الیکشن کے متعلق اپنی ابتدائی رپورٹ جمعہ کے روز جاری کریں گے اور تفصیلی رپورٹ بعد میں پورے ملک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جاری کی جائے گی تاہم فی الحال میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ 2013ء کی نسبت اس الیکشن میں صورتحال کافی بہتر رہی ہے۔ 2013ء کے الیکشن کے بعد ہم نے 50تجاویز دی تھیں جن میں سے 36پر عملدرآمد ہوا یا انتخابی قوانین کا حصہ بنائی گئیں۔‘‘


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain