تازہ تر ین

پاکستانی لیجنڈ فنکاروں نے غیر ممالک بھی نام کمایا: صدف بھٹی

لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ وماڈل صدف بھٹی نے کہا ہے کہ جب پاکستان میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں کا دورتھا اورلوگوں کے پاس وسائل کم تھے تواس وقت آشاپوسلے، سورن لتا، صبیحہ خانم، سنتوش کمار، محمد علی، وحید مراد، مسرت نذیر، شمیم آرا اور زیبا نے اپنی بے مثال اداکاری سے لوگوں کوبہت محظوظ کیا۔ان کی اداکاری اورمقبولیت پڑوسی ملک میں بھی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدف بھٹی نے کہا کہ ایک طرف شبنم، بابرہ شریف، انجمن، نادرہ نے خوب نام بنایا۔ اگر اسی طرح آج کے دورمیں فنکاراپنی عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کریں تو ہی ان کے فن کو سراہا جائے گا ۔ جب تک ہم سٹارنہیں بنائیں گے ، اس وقت تک فلم انڈسٹری کووہ مقام نہیں ملے گا، جوماضی میں ہوا کرتا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain