تازہ تر ین

اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے والی فلسیطنی لڑکی جیل سے رہا

اسرائیل (ویب ڈیسک) اسرائیل کے مغربی کنارے پر دو فوجی اہلکاروں کو تھپڑ مارنے کے جرم میں 8 ماہ قید کاٹنے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی اور ان کی والدہ کو رہا کردیا گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق احد تمیمی نے دو اسرائیلی اہلکاروں کو زور دار تھپڑ رسید کردیئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس کے بعد احد تمیمی اسرائیل کے خلاف ’مزاحمت کی علامت‘ بن کر ابھری اسرائیلی جیل کے ترجمان نے بتایا کہ ’ماں اور بیٹی کو غزہ پٹی کے پاس چیک پوائنٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے جہاں وہ رہتے ہیں‘۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے کے بعد 17 سالہ احد تمیمی اور ان کی ماں کو گرفتار کرلیا گیا اور اس ضمن میں اسرائیلی حکام کی جانب سے متضادعات بیانات بھی آتے رہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ 19 دسمبر 2017 کو ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں احد تمیمی اور ان کی کزن نور التمیمی اسرائیلی فوجیوں کو اپنے گھر سے باہر نکلنے کے لیے تکرار کرتے دیکھا گیا اور جب اسرائیلی فوجیوں نے نکلنے سے انکار کیا تو احد تمیمی نے دو فوجیوں کو تھپڑ رسید کردیئے۔مذکورہ واقعہ رام اللہ کے نواحی علاقے النبی الصالح میں پیش آیا جہاں احد تمیمی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔اس بارے میں خیال کیا گیا کہ ماں بیٹی کو فلسیطنی شہر تلخرم کے پاس غزہ پٹی کے قریب چھوڑ دیا جائے گا لیکن انہیں اسرائیلی شہر میں لے جاگیا۔اسرائیلی کی فوجی عدالت نے ماں بیٹی کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain