تازہ تر ین

مودی کا عمران کو فون

نئی دہلی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، وقائع نگار خصوصی)عام انتخابات میں برتری حاصل کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے عمران خان کو فون کر کے جیت کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کیلئے تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور عام انتخابات میں جیت پر مبارکباد پیش کی۔نریندرا مودی نے عمران خان کیلئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید گہری ہوں گی جبکہ پاکستان کیساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کیلئے تیار ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے نئی حکومت کے ساتھ تعاون کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ معاملات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔عمران خان نے نریندرا مودی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ جنگوں سے تنازعات کا حل ممکن نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جنگ، خونریزی سے تنازعات کے حل کے بجائے نئے تنازعات جنم لیتے ہیں جبکہ مشترکہ تدابیر سے ہی غربت کے بے رحم شکنجے سے نکلا جا سکتا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نریندرا مودی کے ٹیلی فون کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور نئی حکومت کیساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی حکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خط لکھا ہے۔ پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کے ذریعے لکھا گیا خط عمران خان کو موصول ہوگیا ہے جس میں ایرانی حکومت کی عمران خان کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایران پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دے گا، ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے، خط میں عمران خان کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ہے۔ مالدیپ کے صدر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دےتے ہوئے نیک تمنا¶ں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے جس پر چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے مالدیپ کے صدر کا شکریہ ادا کیا عمران خان کو انتخابات مےں کامےابی کے بعد سے لیکر اب تک سترہ ممالک کے سربراہان مملکت ٹےلی فونک مبارک باد دے چکے ہےں ۔ عوامی جمہوریہ چین کے سفیرنے پےر کو بنی گالہ مےں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے چےنی سفےر نے انتخاب میں کامیابی پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی جانب سے دلی مبارکبادپیش کی اورانتخابات کے بعد خطاب میں چین کے بارے میں چیئرمین تحریک انصاف کے خیالات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے بانیان کی جدوجہد تاریخ میں منفرد مقام کی حامل ہے،پاکستان کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے تحریک انصاف کے ویژن کی حمایت کرتے ہیںپاکستان میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا ویژن قابل تعریف ہے،معیشت، سفارت اور عالمی معاملات میں پاکستان کی بھرپور معاونت جاری رکھیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا چینی سفیر کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے تہنیتی پیغامات اور نیک تمنا¶ں کے اظہار پر چینی قیادت کا شکریہ اد اکیا اور کہا کہ تحریک انصاف چین کیساتھ پاکستان کے تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کریں گے،ماحولیات کے تحفظ اور ایکو سولائزیشن کے فروغ کیلئے چین کیساتھ اشتراک میں دلچسپی رکھتے ہیں، سبز ترقی، نیشنل پارکس اور قابل تجدید توانائی کے فروغ میں بھی چین کی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain