تازہ تر ین

قومی ٹیم ایشیا کپ ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ ، اسد

اسلام آباد(آئی این پی)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور رواں برس شیڈول ایشیا کپ میں ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ ہو گی۔ ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کھلاڑیوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، دورہ زمبابوے کے دوران سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز اور میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح کے بعد کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اور وہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور اس کے ایشیا کپ جیتنے کے امکانات روشن ہیں تاہم ہدف کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہاتھ کی سرجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں اور جلد ہی دوبارہ پریکٹس شروع کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain