تازہ تر ین

فنڈ ز کی آڑ میں ہاکی فیڈ ریشن کی نئی سازش بے نقاب

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی نگران حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش بے نقاب ، کھلاڑیوں سے بیانات دلوا کر عمران خان کی حکومت بننے سے قبل 20کروڑ کے فنڈز جاری کروانے کی کوششیں تیز کر دی گئیں ، نواز شریف کے دور حکومت میں ہاکی فیڈریشن کو 42کروڑ 31لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی صفر رہی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں ہاکی زوال کا شکار ہے اور فیڈریشن قومی کھیل کو خطیر فنڈز ملنے کے باوجود درست سمت میں گامزن کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ دستیاب دستاویز کے مطابق نواز شریف کے دور حکومت میں گزشتہ تین سالوں کے دوران وزیر اعظم کے خصوصی ڈائریکٹو پر ہاکی فیڈریشن کو 37 کروڑ 13 لاکھ کی خصوصی گرانٹ جاری ہوئی ، مالی سال 2015-16میں 11کروڑ80لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے ، سال 2016-17میں 26کروڑ45، لاکھ ، 2017-18میں 93لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے جبکہ سال 2014-15میں 2کروڑ61لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے ۔ اس عرصے کے دوران قومی ہاکی ٹیم نے خطیر فنڈز ملنے کے باوجود چیمپینز ٹرافی ، کامن ویلتھ گیمز ، ورلڈ ہاکی لیگ میں مایوس کن کارکردگی دکھائی جبکہ ایشیا کپ ، اذلان شاہ کپ ، چار ملکی ہاکی سیریز جیسے آسان ٹورنامنٹس کا ٹائٹل بھی پاکستان جیتنے میں ناکام رہا ۔ حکومت کی جانب سے خطیر فنڈز جاری کرنے کے باوجود تین سالوں میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی صفر رہی اور فنڈز ملنے کے باوجود کوئی بڑا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت نہ سکی جبکہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ساتویں نمبر ، چیمپینز ٹرافی میں آخری نمبر پر رہا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain