تازہ تر ین

زمبابوین بورڈ کی مدد کےلئے آئی سی سی میدان میں آگیا

دبئی(آئی این پی)زمبابوے کرکٹ بورڈ ان دنوں مالی مسائل کا شکار ہے جس کا منہ بولتا ثبوت پاکستان کے خلاف سیریز میں ہوٹل بکنگ کے مسائل کا سامنے آنا تھا تاہم اب ان مسائل سے نمٹنے کے لئے آئی سی سی نے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کی مدد کے لئے ان کو فنڈز دینے کی تصدیق کر دی ہے۔اس خبر سے جہاں ایک طرف زمبابوے بورڈ کی مشکلات آسان ہوں گی وہیں کھلاڑیوں کو بھی چین کا سانس آئے گا کیونکہ اس فنڈ میں کھلاڑیوں، دیگر عملے کے بقایاجات اور میچ فیس بھی شامل ہوگی۔ زمبابوین کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ادائیگی کی منصوبہ بندی پر کام کر رہے ہیں جیسے ہی منصوبہ بندی ہوجائے گی اس کے فورا بعد ادائیگی کردی جائے گی۔زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے حالیہ دو سریز اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں کے بغیر ہی کھیلی ہیں۔ جس کی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو پچھلے دو ماہ کی تنخواہ نہ ملنا تھی۔آئی سی سی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ آئندہ سیریز میں بقایاجات کی ادائیگی کے بعد مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا جا سکے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain