تازہ تر ین

نیب نے شہبازشریف کو 20اگست ،امیر مقام کو آج طلب کر لیا

لاہور، پشاور (نیوز ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کونیب لاہورنے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ کیس میں تحقیقات کے لئے 20 اگست کوطلب کیا ہے جبکہ پاورکمپنی کیس میں بھی شہبازشریف کو20 اگست کوطلب کررکھا ہے۔ نیب لاہورنے شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پربھجوادیا ہے۔واضح رہے کہ صاف پانی سمیت پنجاب کمپنیزمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف 2مرتبہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب پاور کمپنی کرپشن کیس میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔ جبکہ قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرامیرمقام کو (آج ) جمعرات کو طلب کرلیا ۔نیب کے مطابق امیر مقام پر اسلام آباد، لاہور پشاور میں جائیدادیں جب کہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی خرید نے کا الزام ہے۔نیب حکام کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرامیرمقام پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کاالزام ہے اور ان کے اثاثوں کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ امیر مقام پر اسلام آباد، لاہور پشاور میں جائیدادیں جب کہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی کا الزام ہے۔امیر مقام کو اسی حوالے سے پوچھ گچھ کے لئے آج بلایا گیا جس کے لئے سوالنامہ بھی تیار کرلیا گیا ۔اس سے قبل 19 جولائی کو مسلم لیگ( ن) کے صدر انجینئر امیر مقام نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی، انجینئر امیر مقام نے درخواست جمع کرائی تھی کہ وہ انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہونے کی وجہ سے نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے، وہ انتخابات کے بعد قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہوں گے۔ اس سے قبل12جولائی کو نیب نے امیر مقام کی جائیدادوں کی تفصیلات کیلئے محکمہ ایکسائز پنجاب کو مراسلہ لکھا تھا،مراسلے میں نیب نے امیر مقام، ان کے چار بیٹوں، دو بیٹیوں اور اہلیہ کے نام جائیداد اور رجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکارڈ مانگا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain