تازہ تر ین

فکسنگ سکینڈل :شاہ زیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نیوزایجنسیاں) اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کی جانب سے اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، آزاد ایڈجوڈیکیٹر جسٹس (ر)حامد فاروق 10 اگست کو فیصلہ سنائیں گے۔پی سی بی نے شاہ زیب حسن کی تین مختلف شقوں کی خلاف ورزی پر سزا ایک سال کے بجائے تین سال کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ شاہ زیب حسن نے 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا میں کمی کی اپیل کر رکھی ہے۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر جمشید نے اسکائپ کے ذریعے اپنا بیان ٹربیونل کے سامنے ریکارڈ کروایا، سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے، اگلی سماعت پر کیس پر حتمی دلائل دیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبلینٹی کرپشن ٹریبیونل نے مختصر فیصلے میں شاہ زیب حسن کو پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے چار میں سے تین الزامات پر سزا سنائی، شاہ زیب حسن کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت گزشتہ سال 21 اپریل سے شروع ہوئی اور کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔ انہیں 17 مارچ 2017 کو معطل کیا گیا اوراس سال مارچ 2018ءمیں ان کی پابندی ختم ہوگئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain