تازہ تر ین

ویمنز ہاکی ورلڈ کپ آئر لینڈ پہلی بار فائنل4میں ،میز بان انگلینڈ باہر

لندن(سپورٹس ڈیسک)ویمنزہاکی ورلڈکپ میں آئرلینڈنے تاریخ رقم کردی۔میگا ایونٹ کی دوسری کم ترین رینکنگ کی حامل ٹیم نے تاریخ میں پہلی بارسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح سائیڈنے کوارٹرفائنل میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد بھارت کو پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر 3-1سے قابوکیا۔مقررہ وقت پرمقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا،دفاعی چمپئن ہالینڈنے میزبان انگلینڈکو2-0سے ہراکرٹائٹل دوڑسے باہر کردیا۔لندن میں جاری میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹرفائنل میں آئرلینڈاوربھارت کے درمیان سست کھیل دیکھنے میں آیا۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے زیادہ وقت دفاعی حکمت عملی کواپنائے رکھا۔مقررہ وقت میں مقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا۔پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر آئرش ٹیم نے 3بار گول داغا اوربھارتی ٹیم صرف ایک بارہی گیندگول میں پہنچا سکی۔اس فتح کے ساتھ آئرلینڈنے پہلی بارسیمی فائنل کھیلنے کااعزازحاصل کیاآخری کوارٹرفائنل میں دفاعی چمپئن ہالینڈنے میزبان انگلینڈکی امیدوں پرپانی پھیر دیا اور2-0سے فتح سمیٹ کر سیمی فائنل میں اپنی نشست کنفرم کرلی۔سیمی فائنل میں آئرلینڈکامقابلہ سپین سے ہوگا جبکہ ہالینڈکی ٹیم آسٹریلیا کاسامنا کریگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain