لاہور(آئی این پی) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی ) نے33 کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا،کھلاڑیوں کو5کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،سینٹرل کنٹریکٹ کی اے اوربی کیٹیگری میں 6،6 ،سی کیٹیگری میں 9،ڈی میں 5 اورای کیٹیگری میں 7 کرکٹرز کو رکھا گیا ہے،سینٹرل کنٹریکٹ کی فیس میں 25 سے 30 فیصد اضافہ جبکہ تمام کیٹگریز کے کھلاڑیو ں کی میچ فیس میں 20فیصداضافہ کیاگیا ہے،سابق کپتان محمدحفیظ تنزلی کے بعد اے سے بی جبکہ بابراعظم اورمحمدعامر کو بی سے اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے ،سینٹر ل کنٹریکٹ سے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور عمر اکمل کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ترجمان پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیاگیا۔ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کو5کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،سینٹرل کنٹریکٹ کی اے اوربی کیٹیگری میں 6،6 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ سی کیٹیگری میں 9،ڈی میں 5 اورای کیٹیگری میں 7 کرکٹرز کو رکھا گیا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ کپتان سرفرازاحمد اورسینئرکھلاڑیوں کی مشاورت سے تیارکیا گیا جس میںکھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کی فیس میں 25 سے 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تمام کیٹگریزکی میچ فیس میں بھی 20فیصداضافہ کیاگیا۔سابق کپتان محمدحفیظ تنزلی کے بعد اے سے بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بابراعظم اورمحمدعامر کو بی سے اے کیٹگری میں شامل کیا گیا،سینٹر ل کنٹریکٹ سے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور عمر اکمل کی چھٹی کر دی گئی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد ،لیگ سپنریاسر شاہ ،مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم ،فاسٹ باﺅلر محمد عامر، اوپننگ بلے بازبلے بازاظہرعلی اور آل راﺅنڈرشعیب ملک شامل ہیں جبکہ بی کیٹیگری میں آل راﺅنڈر محمدحفیظ،آل راﺅنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بلے باز اسدشفیق،فاسٹ باﺅلرحسن علی، اوپننگ بلے باز فخرزمان اور نوجوان آل راﺅنڈرشاداب خان شامل ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سی کیٹیگری میں آل راﺅنڈر عمادوسیم، فاسٹ باﺅلرمحمدعباس،فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض،فاسٹ باﺅلرجنید خان،مڈل آرڈر بلے بازحارث سہیل،نوجوان اوپننگ بلے بازامام الحق،آل راﺅنڈرمحمد نواز،فاسٹ باﺅلرعثمان خان شنواری، ٹیسٹ اوپننگ بلے بازشان مسعود میں شامل ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ڈی کیٹیگری میںرومان رئیس،آصف علی ،راحت علی،عثمان صلاح الدین اورحسین طلعت شامل ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ای کیٹیگری میں بلال آصف،سعدعلی،محمد رضوان،شاہین شاہ آفریدی،صاحبزادہ فرحان،عمید آصف اورمیرحمزہ شامل ہیں۔
ؓبورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا
