راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج نے چار مہینے انہیں سمجھایا کہ آپ پاک فوج کو آئین اور قانون کے تحت عزت و احترام دیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اپوزیشن والی حکمرانی مختلف ہوتی ہے اور حکومت والی مختلف، اور اب ہم حکومت والی حکمرانی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو 2 تہائی اکثریت سے آیا وہ جیل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ چار مہینے فوج نے انہیں سمجھایا کہ آپ پاک فوج کو آئین اور قانون کے تحت عزت و احترام دیں اور آج جو ان کیساتھ ہو رہا ہے وہ بھی آئین و قانون کیساتھ ہے، اب چیخیں کیوں مار رہے ہیں، ورنہ تو پھر جیل میں قید تمام چھوٹے موٹے چوروں کو بھی چھوڑ دیں۔
