تازہ تر ین

عامرکی پرفارمنس پہلے جیسی نظرنہیں آرہی،طاہرشاہ ,کرسی کا نشہ ایسا ہے جوا ترتا نہیں سیٹھی کےساتھ یہی ہورہا ہے،مرزااقبال کی گگلی میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا کہ محمد عامر کی کارکردگی اب پہلے جیسی نہیں رہی چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچ نے بھی بات کی تصدیق کردی ہے اب ان کے باﺅلنگ پہلے والی نہیں رہی صرف اپنوںکو نوازا جارہا ہے شعیب ملک بھی ٹیسٹ کا پلیئر نہیں۔ سپورٹس جرنلسٹ اقبال بیگ نے کہا ہے کہ دراصل کرسی کا نشہ پاکستان میں ایسا ہے جوا ترتا نہیں نجم سیٹھی کے ساتھ بھی یہی ہورہا ہے نجم سیٹھی کی کوشش ہےان کو نہ ہٹایا جائے اب بہت سے معاملات باہر آئیں گے ۔ کرکٹ کمینٹیٹر راجہ اسد علی نے کہا ہے کہ شعیب ملک ایک قیمتی کھلاڑی ہیں ان کو پاکستان کے سارے ورلڈ کپ کھیلنے چاہیے تھے،حفیظ اپنی چپقلش میڈیا کے دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain