اسلام آباد(عبدالودود قریشی) پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل میں مریم نوازشریف کو بھی ایئر کنڈیشنر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلئے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جن پر آج عمل ہوجائیگا ، اور انکے سیل میں ایئرکنڈیشنر لگادیاجائیگا، بتایا گیا ہے کہ انہیں یہ سہولت طبی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہے ، جس کا وہ استحقاق نہیں رکھتیں ، اس سے پہلے نوازشریف کو ایئرکنڈیشنر کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے جبکہ مریم کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو بیماری کی وجہ سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کیا جاچکا ہے ، مریم نواز اس وقت بی کلاس میں ہیں، قانون کے مطابق وہ اسکا بھی استحقاق نہیں رکھتیں۔