کراچی (ویب ڈیسک)قوم ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لئے جکارتہ روانہ ہوگئی ہے ، جشن آزادی کے موقع پر قومی ٹیم شاندار جیت کے لئے پر عزم ہے۔ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم انڈو نیشیاروانہ ہوگئی ہے۔ قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلامیچ 20اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ کپتان قومی ہاکی ٹیم محمد رضوان نے کہاکہ ٹورنامٹ جیتے کی پوری کوشش کریںگے جبکہ اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ جشن آزادی پر قوم کا جیت کا تحفہ دیں۔