تازہ تر ین

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی

 واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے مالی سال کے لیے 716 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے مالی سال کے لیے 7 سو 16 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں۔ امریکی صدر نے اس بجٹ کو جدید امریکی تاریخ کی اہم ترین سرمایہ کاری قرار دی ہے۔ امریکی سینیٹ نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں دفاعی بجٹ کی منظوری دی تھی۔امریکی دفاعی بجٹ محض دفاعی ضروریات کو پورا نہیں کرتا بلکہ خطے کی اہم دفاعی پالیسیوں کا آئینہ دار بھی ہوتا ہے۔ رواں برس روایتی دفاعی بجٹ میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے دفاعی بجٹ کو ’نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ کے نام سے بل کی صورت میں سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ بل 10 کے مقابلے میں 87 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا تھا۔اس بار دفاعی بجٹ میں امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی امداد کی مد میں مختص رقم 75 کروڑ ڈالر میں کمی کرتے ہوئے 15 کروڑ ڈالر کر دی ہے جب کہ دفاعی پالیسیوں میں امریکا کا بھارت کی جانب جھکاؤ واضع نظر آ رہا ہے۔دفاعی بجٹ میں امریکی فوج کے پرانے ٹینکوں، جنگی طیاروں اور پرانے بحری جہازوں کی جگہ زیادہ جدید ماڈلز کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں 2.6 فیصد اضافے کے علاوہ فوجی دستوں میں اضافے کے لیے 15 ہزار 6 سو نئے فوجیوں کو شامل کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain