تازہ تر ین

‘خودی کو کر بلند اتنا’ کے ذریعے ‘جنون’ کی واپسی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف صوفی بینڈ ‘جنون’ نے اگرچہ 2016 میں بھی اپنا ایک میوزک البم ریلیز کیا تھا، تاہم اب اسی میوزیکل بینڈ نے اپنے ہی پرانے گانے کو نئے انداز میں گا کر واپسی کی ہے۔جنون نے 2016 میں ریلیز کردہ البم ‘دور‘ کو تقریبا 13 سال کے وقفے کے بعد جاری کیا تھا، اب بینڈ نے 2 سال کے بعد پرانے گانے کو دوبارہ گا کر واپسی کی ہے۔‘خودی کو کر بلند اتنا’ کو جنون گروپ کے تینوں موسیقاروں اور گلوکاروں نے نئے انداز سے گاکر لوگوں کے دل جیت لیے۔علامہ اقبال کی شہرہ آفاق شاعری میں فلمائے گئے گانے میں اس بار دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے افراد کو بھی دکھایا گیا ہے۔گانے میں سلمان احمد، علی عظمت اور برین او کنیل پرانے جذبے اور جنون کے ساتھ گاتے نظر آتے ہیں۔اگرچہ گانے کو نئے انداز میں گایا گیا ہے، تاہم گانے کی طرز وہی پرانی رکھی گئی ہے اور اس کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کی جدوجہد کو دکھا کر نئی نسل کو جذبے کا پیغام دیا گیا ہے۔گانے میں حال ہی میں ڈبل سینچری کرنے والے پاکستانی بلے باز فخر زمان، پاکستان کی پہلی پائلٹ خاتون کیپٹن مریم مسعود، ہولی وڈ میں ویڑوئل افیکٹس کی خدمات سر انجام دینے والی لاریب عطا، نوجوان سائنسدان شہیر نیازی اور ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی رونق لاکھانی کو دکھایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain