تازہ تر ین

رنویر اور دپیکا 30 افراد کے سامنے شادی کریں گے

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس اس وقت ہی شروع ہوگئی تھیں جب اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی ہوئی تھی۔اگرچہ یہ رپورٹس بھی آتی رہی ہیں کہ دونوں نے منگنی کرلی ہے، جب کہ ایک بھارتی ویب سائٹ نے تو یہ دعویٰ کردیا دیا ہے کہ دونوں نے شادی بھی کرلی ہے، بس اس کا اعلان کرنا باقی ہے۔تاہم متعدد رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی رواں برس نومبر یا دسمبر میں ہوگی۔تاہم اب دونوں کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی، ساتھ ہی ان کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے مہمانوں کی تعداد کے اعداد و شمار بھی سامنے ا?گئے۔نشریاتی ادارے ‘فلم فیئر’ نے اپنی رپورٹ میں جوڑے کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی شادی رواں برس 20 نومبر کو ہوگی۔ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں صرف 30 افراد کو مدعو کیا گیا جائے گا، جن میں دونوں خاندان کے افراد سمیت ان کے قریبی دوست شامل ہوں گے۔اگرچہ ابھی مہمانوں کی فہرست سامنے نہیں ا?ئی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی شادی میں بولی وڈ کی نمایاں شخصیات شامل ہوں گی۔جوڑا اٹلی میں کس جگہ شادی کرے گا، اس حوالے سے بھی کوئی تفصیل سامنے نہیں ا?ئی، تاہم امکان ہے کہ ان کی شادی اٹلی کی معروف سیاحتی جھیل کومو کے قریب ہوگی۔ساتھ ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنی شادی کی ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کرے گا، تاہم یہ تقریب کہاں ہوگی، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔دونوں کے درمیان گزشتہ 3 سال سے محبت کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain