لاہور(شوبزڈیسک)گلوکارمحسن عباس شوکت نے کینیڈامیں ہونیوالے سالانہ میوزک فیسٹیول میں اپنے فن کا جادو جگا کر رنگ بھردئیے۔ فیسٹیول میں انکے علاوہ گلوکارہ حمیراچنااوربھارتی گلوکارہ ریچا شرما نے بھی گائیکی کامظاہرہ کیا۔محسن عباس شوکت نے ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ فیسٹیول میں ہزاروں کی تعدادمیں شائقین نے شرکت کی۔انہوں نے پنجابی کے معروف شاعر بابا نجمی کی لکھی ہوئی نظم گا کرشائقین کومحظوظ کیا۔انہوں نے بتایا کینیڈاکے مختلف شہروں میں بابانجمی کے اعزاز میں تقریبات کاانعقادکیاگیا تھاجہاں پاکستانی اوربھارتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محسن عباس شوکت نے بتایا گزشتہ روزمیں نے یوم آزادی کے حوالے سے ہونیوالے شومیں بھی گائیکی کامظاہرہ کیا۔۔جس میں گلوکار فاخرنے بھی اپنے فن کے جلوے بکھیرے۔





































