Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر
    • ناسا کا X-59 طیارہ آواز کی رفتار توڑنے میں کامیاب
    • جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا ٹرمپ کو فٹبال جرسی کا تحفہ
    • انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈیلی الاﺅنس کی بجائے سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے: ہاکی کپتان

    By Daily Khabrainاگست 15, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (آئی این پی)پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے لیے کراچی میں انتہائی سخت ٹریننگ کی لیکن اس ٹریننگ کا غور طلب پہلو یہ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنا گراونڈ ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم ہوتے ہوئے اس ٹریننگ کے لیے سابق اولمپیئن اصلاح الدین کی اکیڈمی کا انتخاب کیا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ کھلاڑیوں کو ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم کے قریب کسی اچھے ہوٹل میں ٹھہرا سکے جبکہ ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم میں بھی رہائشی سہولتیں اب موجود نہیں رہی ہیں۔پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئرنے اپنے ایک انٹرویو میں اس صورتحال کو خاصا مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کھلاڑیوں کو ذہنی یکسوئی نہیں ہوگی ان سے کیسے بہتر نتائج کی توقع کی جاسکتی ہے؟تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ڈیلی الانسز ہماراحق ہے اگر کھلاڑیوں کو ان کا حق ملے گا تو وہ بھی زور لگا کر کھیلیں گے،ہاکی ہمارا ذریع معاش ہے جب ہمارے گھر کا خرچ رک جائے گا تو یقینا ہم اس سے متاثر ہونگے۔
    ہم بظاہر ٹریننگ میں حصہ لے رہے تھے لیکن ذہن بہت ڈسٹرب تھا۔رضوان سینیئر کے خیال میں اس مسئلے کا حل سینٹرل کنٹریکٹ ہے۔کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی ہر کھلاڑی کا سینٹرل کنٹریکٹ ہونا چاہیے کہ کوئی ٹور ہو یا نہ ہو لیکن ہر ماہ اسے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ کی مد میں تنخواہ ملتی رہے۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی انشورنس بھی ہونی چاہیے تاکہ اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوجائے تو وہ اپنا علاج کرا سکے کیونکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ جب کھلاڑی زخمی ہو جاتا ہے تو اسے کوئی نہیں پوچھتا۔ وہ اپنا علاج خود کرانے پر مجبور ہوتا ہے۔پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمینز کو اس بات کی خوشی ہے کہ ٹیم کی ایشین گیمز کے لیے روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو کئی ماہ سےرکے ہوئے ڈیلی الانسز ادا کردیے گئے۔اچھی بات یہ ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے لیکن کھلاڑی قابل تعریف ہیں کہ ڈیلی الانسز نہ ملنے کے باوجود وہ پوری دل جمعی اور دیانت داری سے ٹریننگ میں حصہ لیتے رہے اور کھیل پر ان کی مکمل توجہ رہی۔ یقینا اس طرح کی صورتحال توجہ پر اثرانداز ہوتی ہے۔پاکستانی ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کو قومی کیمپ کے دوران یومیہ ایک ہزار روپے ملتے ہیں جبکہ غیر ملکی دورے پراس کا ڈیلی الانس ڈیڑھ سو ڈالر ہے۔حسن سردار کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت بھی ہاکی فیڈریشن کو اچھے پیسے نہیں دے رہی جبکہ فیڈریشن کے پاس سپانسرز بھی نہیں ہیں۔حسن سردار کی اس بات پر غیرجانبدار تجزیہ کاروں کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہر حکومت گرانٹ کی شکل میں کروڑوں روپے دے چکی ہے۔موجودہ فیڈریشن بھی وفاقی اور سندھ حکومت سے مجموعی طور پر 42 کروڑ روپے لے چکی ہے لیکن جب فیڈریشن کو یہ پتہ تھا کہ اس سال سینئر ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز چیمپینز ٹرافی ایشین گیمز اور ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹس میں حصہ لینا ہے تو پھر ڈویلپمنٹ سکواڈ کے کینیڈا کے طویل اور بے مقصد دورے پر لاکھوں روپے کیوں خرچ کردیے گئے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.