تازہ تر ین

عمر اکمل کے ڈسپلن کی ذمہ داری سابق فاسٹ بولر سلیم جعفر نے لے لی

لاہور(آئی این پی)مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کےخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تحقیقا ت کررہا ہے لیکن وہ یکم ستمبر سے اپنے نئے ڈپارٹمنٹ حبیب بینک کےلئے قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لیں گے۔ عمر اکملکی ڈسپلن ذمہ داری سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور ان کی ٹیم کے ہیڈ کوچ سلیم جعفر نے لی ہے۔سلیم جعفر نے حبیب بینک ٹیم کو سنبھالتے ہی یہ مشکل ذمے داری اپنے کاندھوں پر لے لی ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں حبیب بینک نے ملازمت دے کر ان کے زخموں پر مرہم رکھ لیا ہے لیکن عمر اکمل کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات خاموشی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔حبیب بینک کے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کو مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے کی وجہ سے ممکنہ پابندی کا سا منا ہے۔بینک نے احمد شہزاد کو کپتانی سے ہٹادیا ہے اور قائد اعظم ٹرافی کے لئے اپنے کھلاڑیوں کی فہرست میں احمد شہزاد کو شامل نہیں کیا ہے۔ ایسے میں حبیب بینک نے ایک اور متازع کرکٹر عمر اکمل کو اپنی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔عمر اکمل اس سے قبل یو بی ایل میں تھے لیکن بینک کی ٹیم بند ہونے کے بعد عمراکمل نے کئی اور کھلاڑیوں کے ساتھ ڈپارٹمنٹ تبدیل کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیب بینک نے نئے ہیڈ کوچ سلیم جعفر نے عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے اور انہیں ڈسپلن کرنے کے لئے ٹاسک لیا ہے۔عمر اکمل پندرہ ماہ قبل پاکستان ٹیم سے اس وقت باہر ہوئے تھے جب انگلینڈ میں چیمپنز ٹرافی سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں ان فٹ کہہ کر وطن واپس بھیج دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک کی جانب سے عمران فرحت کی کپتانی میں کھیلیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain