تازہ تر ین

شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو یومِ آزادی کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی بھارتی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں یومِ آزادی کی مبارک باد دی۔شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا، ’پوری دنیا کے بھارتیوں کو آزادی مبارک ہو، خاص طور پر ا±س ایک کو، جو گھر پر ہے‘۔یوں تو شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کا نام نہیں لکھا، لیکن گھر کے اشارے سے واضح کردیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو خصوصی طور پر مخاطب کر رہے ہیں۔ جس پر ثانیہ مرزا نے ‘Awe’ لکھ کر اس پر صرف محبت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی مداحوں اور دوستوں کو ٹوئٹر پر یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کی تھی، جس کے آخر میں انہوں نے منجانب ’انڈین بھابھی‘ لکھا تھا۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کے یومِ آزادی پر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آپ کا آزادی کا دن آج ہے ناں’۔جس پر ثانیہ مرزا نے مذکورہ صارف کو کرارہ جواب دیتے ہوئے لکھا، ’ جی نہیں! میرا اور میرے ملک کا یوم آزادی کل (15 اگست) ہے، اور میرے شوہر اور ان کے ملک کا یوم آزادی آج (14 اگست) ہے۔ امید کرتی ہوں آپ کی کنفیوڑن دور ہوگئی ہوگی’۔ساتھ ہی ثانیہ نے طنز کرتے ہوئے پوچھا، ‘ویسے آپ کا یومِ آزادی کب ہے؟ کیونکہ آپ کافی کنفیوڑ لگتے ہیں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain