تازہ تر ین

میکسویل نے پاکستان سیریزکےلئے دستیابی ظاہرکردی

سڈنی(یواین پی)آسٹریلین بیٹسمین گلین میکسویل نے کندھے کی انجری سے نجات کے بعد پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی ہے ۔ رواں سال کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے متعلق گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ اگر انہیں منتخب کیا گیا تو وہ لازمی طور پر کھیلنے کیلئے آمادہ ہیں کیونکہ دبئی اور ابوظہبی میں کھیلنے کیلئے صرف ٹیم میں انتخاب ضروری ہے باقی سب کچھ وہاں جا کر ٹھیک ہو سکتا ہے۔ کندھے کی انجری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں تھوڑی سی تکلیف باقی ہے لیکن ان کے پاس ابھی اتنا وقت ہے کہ وہ خود کو مکمل طور پر تیار کرسکیں جس کیلئے انہیں مناسب آرام کی بھی ضرورت پڑے گی۔واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ میں ٹیسٹ کیریئر شروع کرنے کے بعد گلین میکسویل ابھی تک محض سات ٹیسٹ ہی کھیل سکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain