تازہ تر ین

قومی ریسلرز ایشین گیمزمیں میڈلزجیتنے کےلئے پرامید

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹیم کے کوچ اولیمپئن استاد محمد انور نے کہا ہے کہ قومی ریسلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شاندارکار گردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم چار کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں محمد بلال 57 کلوگرام، مدثر حسین 65 کلوگرام، عبدالرحمن 74 کلوگرام اور تابش رضا 120 کلوگرام شامل ہیں جن کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں ایک ماہ کا بہت کم عرصہ ملا ہے اور دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں نے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کئی سالوں سے تربیتی کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں اولمپک میں حصہ لینے والے کافی ملک شرکت کر رہے ہیں اور ہماری پھر بھی کوشش ہوگی کہ ہمارے کھلاڑی ایشین گیمز میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کریں، ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک جکارتہ، انڈونیشیا میں کھیلی جائے گی ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم 16 اگست کو جکارتہ روانہ ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں اولیمپئن انور نے کہا کہ ملک میں کشتی کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن کم وسائل کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ دیگر کھیلوں کی طرح کشتی کے کھیل پر توجہ دے کیونکہ کشتی کا واحد ایک کھیل ہے کہ جس میں انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کئے جا سکتے ہیں اور انٹرنیشنل سطح پر ہمارے کھلاڑیوں نے میڈلز حاصل کر رکھے ہیں ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ جب تک گراس روٹ سطح پر اکیڈمیز کا قیام عمل میں نہیں لایا جائے گا اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی نہیں بنایا جائے گا تو اس وقت تک ملک میں کھیلوں کا ترقی کرنا ناممکن ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ شائقین کھیل اور تمام کھلاڑیوں نظریں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ شاہد ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں کیونکہ وہ خود بھی ایک کھلاڑی رہے ہیں اور کھلاڑیوں کے مسائل بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain