سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلن بارڈز نے نامزد وزیراعظم عمران خان کے نام جاری پیغام میں یقین ظاہر کیا ہے کہ وہ پورے جذبے کیساتھ عوام کی قیادت کریں گے۔ ایلن بارڈر نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی پوری برادری کو عمران خان پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ عمران خان پورے جذبے کیساتھ عوام کی قیادت کریں گے۔