تازہ تر ین

جوکووچ کی سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں فتوحات کاسلسلہ جاری

واشنگٹن (آئی این پی) نوویک جوکووچ، راجر فیڈرر ، سٹانسلاس واورینکا اور مارین کلک اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئے، جاپان کے کی نیشیکوری شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز 32راﺅنڈ میچز میں سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی ایڈرین مانارینو کو 4-6، 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔، سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے پیٹر گوجوزکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، ایک اور میچ میں سوئس کھلاڑی واورینکا بھی 32 راﺅنڈ میچ میں سرخرو رہے، انہوں نے جاپان کے کی نیشیکوری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، کروشیا کے مارین کلک نے سخت مقابلے کے بعد رومانیہ کے ماریس کپل کو 6-7(4-6)، 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain