اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)اورپیپلز پارٹی کی راہیں جداہو چکی ہیں لیکن پارلیمنٹ ہا?س آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ ایک ہی گاڑی میں تشریف لائے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے اکٹھے پارلیمنٹ ہاوس آنے پر صحافی نے ایاز صادق سے سوال کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں تو جدا ہوگئیں لیکن آپ دونوں ایک ساتھ؟جس پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شاہ صاحب سے رشتہ 2002سے ہے جو کہ نہ چھوٹنے والا ہے اورسیاست اپنی جگہ یہ رشتے اپنی جگہ۔واضح رہے کہ قائد ایوان کا انتخاب آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو نامزد کر رکھا ہے جبکہ شہباز شریف مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔