Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یہ نصف صدی کا قصہ دو چار برس کی بات نہیں
    • راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی ملاقات کررہے ہیں۔
    • فیلڈ مارشل سے سعودی سفیر کی ملاقات علاقائی سلامتی کی صوتحال پر تبادلہ خیال
    • حوثیوں کا یمنی فورسز کے کیمپ پر حملہ 55 اہلکار جان بحق ریاض ائیر پورٹ حملوں میں 17 پاکستانی زخمی
    • حوثیوں کے حملے کے بعد یمنی فورسزکے تربیتی کیمپ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
    • امریکہ کا ایرانی بحری اڈے پر حملہ 2 اہلکار زخمی روسی وزیر خارجہ تہران فرانسیسی صدر یو اے ای پہنچ گئی
    • جبری مشقت سے انکار ٹھیکیدار نے یتیم لڑکے کو گاڑی تلے کچل کر مار ڈالا ملزم گرفتار
    • حرمین شریف کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ترجمان پاک فوج
    • شہباز شریف کا ایف بی آر میں اصلاحات تیز بد عنوانوں کیخلاف کاروائی کا حکم
    • پنجاب کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیوٹ کابینہ میں پیش مریم نواز کا ہسپتالوں میں طبی الات فعال کرنے کیلئے واجبات ادائیگی کا حکم
    • ملتان :یتیم لڑکا بھاگتے ہوئے ، تعاقب کرتی گاڑی ، موت کا ذمہ دار ٹھیکیدار توقیر نذیر ، آخر میں بچے کی ڈیڈ باڈی ، پائوں میں سوفٹی چپل سے غربت نمایاں ہے
    • پاکستان اور لتھوانیا کا سیاسی مشاورت کے آٹھویں دور کا ورچوئل کا انعقاد، تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • اسحاق ڈار کی تاجک وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف لائیو سٹاک کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • دوشبنے:نائب وزیراعظم اسحاق ڈارتاجکستان کے وزیراعظم کوہیر رسول زادہ سے سے مصافحہ کررہے ہیں۔
    • سینیٹ میں ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور
    • پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہمارے فوجی بڑی دلیری کیساتھ لڑہے ہیں نواز شریف
    • فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے بعد جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
    • سرکاری حج سکیم،واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے آج آخری دن
    • عدالتی سمجھوتہ کی درخواست مسترد نائن الیون حملے پر شیخ خالد محمد کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایشیا کپ میں حفیظ کی شرکت بہتر رویے سے مشروط

    By Daily Khabrainاگست 20, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    muhammad-hafeez
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حفیظ کی ٹیم میں سیلیکشن کو ان کے رویے سے مشروط کردیا گیا ہے۔ زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں پانچ صفر سے شکست دینےوالی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔اگر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس کر گئے تو انہیں ایک اور آل راونڈر محمد نواز کی جگہ پاکستان ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم 28اگست سے چار دن کے لیے ایبٹ آباد جائے گی جہاں پہاڑی علاقے میں فٹنس کی بہتری کے لیے کیمپ لگایا جائے گا۔تین ستمبر سے لاہور میں دس روزہ باضابطہ فٹنس کیمپ لگایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی 16 رکنی ٹیم تھی جس میں سے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ایشیا کپ کی ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے گا جبکہ عماد وسیم کو شامل کرکے 15 کھلاڑیوں کو ایشیا کپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔عماد وسیم کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا اگر وہ فٹ قرار دے دیئے گئے تو انہیں محمد نواز کی جگہ شامل کیا جائے گا۔ فاسٹ بولر رومان رئیس کی انجری شدید نوعیت کی ہےانہیں ابھی تک پاکستان ٹیم میں آنے میں وقت درکار ہے۔البتہ سب سے بڑا مسئلہ محمد حفیظ کا رویہ ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق حفیظ کے ساتھ میٹنگ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ میڈیا کو خبریں دینے کے بجائے کھیل پر توجہ مرکوز کریں۔پی سی بی بھی ان کے رویے سے دلبرداشتہ ہے۔ محمد حفیظ کو کہا جائے گا وہ ٹیم کا حصہ ہیں اور سوشل میڈیا اور میڈیا میں جاکر سلیکشن کمیٹی اور بورڈ کو متنازع بنانے سے گریز کریں۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کی اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں تنزلی کردی گئی تھی جس پر انہیں شدید تحفظات تھے۔جواب میں محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہمیشہ عزت اور جذبے کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلا ہوں، کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا، عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں، ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں چاہے سی کیٹیگری میں ہوں یا ڈی میں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ون ڈے ٹرائی سیسریز کی رونمائی تینوں کپتاننوں کا فوٹو شوٹ

      محمد عباس کی کمٹیٹر کی گاڑی کے تائر میں ہوا بھرواتےویڈیو وائرل

      پاکستان کے طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.