تازہ تر ین

امراض کی تشخیص کے لیے گوگل کا سہارا لینا فائدہ مند

اگر تو آپ کسی قسم کی غیرمعمولی جسمانی علامات کے بارے میں گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ سائنسدان آپ کو ذہین مانتے ہیں۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ڈاکٹر کا پاس رخ کرنے سے قبل علامات کے بارے میں جاننے کے لیے ‘ڈاکٹر گوگل’ سے رجوع کرتے ہیں، ان کے ڈاکٹر کے لیے مرض کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔تاہم اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ مریض ذہنی طور پر کافی پریشان اور بے چینی کا شکار ہوسکتا ہے۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ مرض کے بارے میں آن لائن سرچ کرنا طبی ماہرین کو اپنے عارضے کے بارے میں سمجھانا آسان بناتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 400 افراد کا جائزہ لیا گیا جنھوں نے 2 ہسپتالوں کے ایمرجنسی رومز کا رخ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain