تازہ تر ین

9 ہزار روپے کلو سونے والی مٹھائی نے دھوم مچادی ، خریداروں کا جم غفیر امڈ آیا

لاہور (ویب ڈیسک)کیا آپ نے کبھی نو ہزار روپے فی کلو کے حساب سے ملنے والی مٹھائی کھائی ہے؟ بیشتر لوگ تو اسے مذاق سمجھیں گے۔لیکن یہ بالکل سچ ہے اور آپ انڈین گجرات کے شہر سورت میں اتنی مہنگی مٹھائی کھا سکتے ہیں۔گجرات کو ویسے ہی ‘ہیروں کا شہر’ کہا جاتا ہے اور یہاں ‘گولڈن سویٹ’ بھی اب کافی معروف ہو گیا ہے اور کئی لوگ یہاں صرف اسی کی خاطر آتے ہیں۔رکشا بندھن یعنی راکھی کا تہوار آنے والا ہے اور لوگوں نے اس کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی اس مہنگی مٹھائی خریدنے میں بھی بہت دلچسپی ہے۔روہن مٹھائی والا، جنھوں نے یہ مٹھائی تیار کی ہے، نے بی بی سی گجراتی سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘ہم نے پانچ مختلف طرز کی مٹھائیاں تیار کی ہیں جن کے لیے ہم نے اعلی ترین معیار کے اجزا استعمال کیے ہیں۔ اس میں سپین سے منگوایا ہوا زعفران استعمال کیا ہے اور کاجو کے 180 دانے استعمال کیے گئے ہیں۔’انڈیاسونے والی مٹھائی کا خیال دوکان کی سلور جوبلی کے موقع پر آیا۔روہن نے ان پانچوں مٹھائیوں کے نام بتائے جن میں کاجو کاری، نرگس پین، پستہ بادشاہ، ڈرائی فوڈ آو¿ٹ اور قیصر کنج شامل ہیں۔پھر ان سے پوچھا گیا کہ فی کلوگرام کسی مٹھائی کی قیمت نو ہزار روپے کیسے ہو سکتی ہے، تو روہن نے جواب میں بتایا کہ ‘اس مٹھائیوں پر سجاوٹ کے لیے لگائے جانے والے ورق خالص سونے کے ہیں جن کی وجہ سے قیمت بڑھ جاتی ہے۔’اس مٹھائی کی دکان کے باہر ہر وقت لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہوتا ہے۔روہن نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں اس مٹھائی کو تیار کرنے کا خیال اپنی دکان کی سلور جوبلی یعنی 25ویں سالگرہ کی مناسبت سے آیا کہ اس موقع کو منانے کے لیے کچھ خاص کرنا چاہیے۔ تو میں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی دکان کی سلور جوبلی سونے کی مٹھائی تیار کر کے منائی۔’


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain